وہاڑی ( بیو رو چیف )الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ضلع وہاڑی کے نئے عہدیداران کے اعلان کی پروقار تقریب بلال مارکی وہاڑی میں منعقد ہوئی
وہاڑی ( بیو رو چیف )الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ضلع وہاڑی کے نئے عہدیداران کے اعلان کی پروقار تقریب بلال مارکی وہاڑی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر صحافی، بانی ایمرا ضلع وہاڑی و بانی ممبر وہاڑی پریس کلب مختار احمد بھٹی تھے جنہوں نے نومنتخب عہدیداران کا باضابطہ اعلان کیا۔تقریب میں الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سہیل بھٹی (ایڈیٹر انٹرنیوز) نے انجام دیے۔نومنتخب عہدیداران میں صدر انوار آفتاب (سمأ نیوز)، سینئر نائب صدر رانا نعیم خالد (ٹی وی ٹو ڈے)، نائب صدور شیخ علی کھنہ (نیوز ون/وسیب نیوز) اور فیاض سمی (لاہور رنگ)، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفان چوہدری (92 نیوز)، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راؤ غلام نبی (اے بی این نیوز)، سیکرٹری فنانس یوسف بھٹی (آج نیوز)، سیکرٹری انفارمیشن حافظ صالح (روہی نیوز/24 نیوز)، سیکرٹری ایڈمن ملک ہمایوں (NTN نیوز) اور لیگل ایڈوائزر سہیل بھٹی (اے پی پی) شامل ہیں۔ایڈوائزری کونسل میں شاہد نیاز بھٹو (دنیا نیوز)، ارسلان سلیم (جیو نیوز)، وحید بھٹی (سنو ٹی وی)، شاہد محمود (دنیا نیوز)، عمران رندھاوا (کوہ نور ٹی وی)، اشرف چاولہ (پبلک نیوز) اور لیاقت لنگڑیال (سچ ٹی وی) شامل ہیں۔
جبکہ ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی میں محمد حسین جٹ (اردو ڈیجیٹل)، شمعون نزیر (49 نیوز)، خالد مغل (KNN)، ذیشان نواب (62 نیوز)، میاں نوید انجم (سٹی نیوز) اور ارسلان راؤ (اعتماد نیوز) شامل کیے گئے۔تقریب میں بانی ایمرا مختار احمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ تنظیم صحافیوں کے اتحاد، مثبت صحافت اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ 15 سال قبل جو مشن شروع کیا، آج اس کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔”نومنتخب صدر انوار آفتاب لطیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ “ہم سب صحافی ایک خاندان کی طرح ہیں، ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہمارا عزم ہے۔ ہم نے ہمیشہ مثبت صحافت کی اور آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل اور صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔”جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفان چوہدری نے کہا کہ “ہم ضلع وہاڑی میں صحافیوں کے لیے تربیتی سیشنز، ورکشاپس اور فلاحی پروگرامز کا انعقاد کریں گے تاکہ نئے اور پرانے ساتھیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار آئے۔”اس موقع پر سہیل بھٹی (لیگل ایڈوائزر ایمرا و ایڈیٹر انٹرنیوز) نے اپنے خطاب میں کہا کہ “میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی شعور انتہائی ضروری ہے۔ ہم ایمرا کے پلیٹ فارم سے ایسے اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کو قانونی معاونت اور تحفظ حاصل ہو سکے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور ہم اس ستون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔تقریب کے اختتام پر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے سابق صدور وحید احمد بھٹی، ارسلان سلیم چوہدری، عبداللطیف شاہد اور سابق سیکرٹریز شاہد پرویز چوہدری، شیخ علی کھنہ، خالد پرویز مغل کو صحافتی خدمات پر یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔تقریب میں ایمرا کے اراکین، سینئر صحافیوں، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں اور مختلف ٹی وی چینلز کے رپورٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔