November 17, 2026

*آج حب گلشن امیرا آباد میں مغیری اور مگسی قبائل کے درمیان تصفیہ، فریقین میں صلح کروا دی گئی*

IMG-20251007-WA0106

*آج حب گلشن امیرا آباد میں مغیری اور مگسی قبائل کے درمیان تصفیہ، فریقین میں صلح کروا دی گئی*

*گزشتہ روز مغیری اور مگسی قبائل کے درمیان معمولی نوعیت کی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں مغیری برادری کے تین اور مگسی برادری کے دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو ملا، تاہم فریقین کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے صلح کی میز پر لایا گیا۔*

*آج خدرانی ھاؤس گلشن امیراباد وارڈ نمبر 14 میں جرگہ منعقد ھوا، جس کی صدارت میر عبدالستار خدرانی زہری نے کی۔ جرگے میں میر مظفر خان مگسی برادری کے معزز شخصیت میر مظفر مگسی حاجی انور مگسی، مغیری برادری کے معزز شخصیت میر دھنی بخش مغیری، حاجی عبدالغفار رند اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب محمد حسنی خدرانی برادری معزز شخصیت جمیل احمد خدرانی نظیر احمد خدرانی کھو سہ برادری کی معزز شخصیت قربان کھوسہ سمیت دیگر معتبرین نے شرکت کی*۔

*فریقین کے درمیان بات چیت کے بعد صلح کا اعلان کیا گیا، اور دونوں قبائل کو شیر و شکر کر دیا گیا۔ جرگے میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ آئندہ ایسے واقعات سے گریز کیا جائے گا اور کسی بھی تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا*۔

*واضح رہے کہ جھگڑے کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو بھی جرگے کے فیصلے کے بعد باعزت طور پر رہا کر دیا گیا۔ علاقے کے عوامی حلقوں نے اس مصالحتی کوشش کو سراہا اور امن کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔*