ستمبر 2025 ء کا ماہنامہ تخلیق ، قادیانیت کے لئے مخصوص ہے
ستمبر 2025 ء
کا ماہنامہ تخلیق ،
قادیانیت کے لئے مخصوص ہے
۔۔۔۔۔۔۔
اس کے ٹائٹل پر لفظ ،، مخصوص لکھا دیکھا تو
ورق گردانی کی تو کھلا باقی سارا کچھ تو معمول کے
مطابق ادب پارے ہی ہیں مگر ،، تخلیق ،، کے
صفحہ 65 پر ایک متنازعہ ،مرتد اور زندیق پر
کسی خوش فہم شخص کا مضمون ہے جسے
مرزا غلام احمد ، شخصیت اور تحریک
(نفسیاتی اور علمی جائزہ )
کا عنوان دیا گیا ہے
پہلی بات یہ کہ جس نے مضمون لکھا وہ
خود نفسیاتی مریض ہے اور جس پر لکھا گیا
وہ مخبوط الحواس ہے ، اور جس ایڈیٹر
کے پرچے میں لکھا گیا وہ خود پسندی کے
بخار میں مبتلا ہے ،
نبئی آخرلزماں حضرت محمد
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کا گستاخ ،، شخصیت ،، کب سے ہو گیا وہ
تو فرد کہلانے کے بھی لائق نہیں ہے ،
تخلیق ، کے ایڈیٹر کو معلوم تھا کہ وہ کیا
کرنے جا رہا ہے کیونکہ یہ مضمون
پوری منصوبہ بندی سے شائع کیا گیا ہے
لہذا اس نے ادارئیے میں یہ لکھ
کے واویلا کرنے کی کوشش کی کہ
،، منفی سوچ رکھنے والے لوگوں کو ،، تخلیق ،،
کی کامیابی کسی صورت بھی ہضم نہیں ہو رہی ،،
مضمون نگارنے 1857 ء کی جنگ آزادی کو
غدر لکھا ، یہ قادیانی نظریہ ہے ، قادیانیت چونکہ
انگریز کا کاشتہ پودا ہے اس لئے ، انگریز
لفظ غدر سے حظ لیتے رہے ، مضمون نگار نے
یہ بھی لکھا اور اس انداز میں لکھا کہ جس
سے تاثر ملتا ہے کہ جیسے برعظیم میں
خاندان مغلیہ کے بانی حکمران
مرزا ظہیرالدین بابر
نے نعوذ باللہ ، قادیانیت کے لئے سہولت کاری
کی ہو ، کیونکہ مضمون نگار نے کہا کہ
فتنۂ قادیانیت کے خانوادے کو
مرزا ظہیرالدین بابر
نے جاگیر الاٹ کی تھی ، حالانکہ قادیانیت اور
مغل شہنشاہ ظہیرالدین بابر
کے درمیان چار سو سال کا فاصلہ ہے ،
مرزا ظہیرالدین بابر
کا عہد حکومت 30 اپریل 1526 ء سے
26 دسمبر 1530 ء تک ہے اور فتنۂ قادیانیت
1888ء کے اس گمراہ فرد کی پہلی بعیت کے
ڈھونگ کے 20 سال بعد 1908 ء اس کے
واصل جہنم ہونے تک بیسویں صدی عیسوی
تک چار سو سال کا بعد ہے ،
مضمون نگار کا ذہنی طور دیوالیہ ہونے کے لئے
اتنا ہی کافی ہے کہ اس نے لکھا کہ
،، مرزا قادیانی کا مجدد ہونا قبول ہے ،،
لعنت اللہ کوئی دروغ گو ، مجدد کیسے ہو سکتا ہے ،
مضمون نگار نے اس ملعون کی علمی فضیلت کی
بھی گواہی دی ہے ، اس کی کتابوں کا بھی پرچار کیا ہے
یعنی وہ گمراہ کن باتیں جن کی تشہیر پر پابندی ہے ،
وہ ،، تخلیق ،، نے شائع کر دیں ،
یہ پہلی حماقت نہیں قادیانیوں نے چھوٹے چھوٹے
لالچ دے کے دوکاندانہ ذہنیت کے لوگوں سےاس
طرح کام لینا شروع کر رکھا ہے ، یہ ایک انتہائی
مہذبانہ واردات ہے جس کا ادراک عام قاری
کے لئے ممکن نہیں ، پیر صاحب گولڑہ شریف
پیر مہر علی شاہ صاحب
کی حال ہی میں کلیات مرتب کرنے والے ملتانی نے
بھی اسی قسم کی چال چلی ہے !!
تخلیق ، کے مضمون نگار نے ملعون قادیانی کے والد
کو رئیس لکھا ہے ، مزید شوشا یہ چھوڑا کہ ،، مرزا غلام مرتضی
نے پچاس گھوڑے اور پچاس ہی سوار خرید کے انگریز
علاقائی حاکم کو تحفہ کئے اور انگریزی دربار میں اپنے لئے
کرسی مختص کرائی ، یہ بھی قادیانی ہرزہ سرائی ہے
مرزا غلام مرتضی ایک معمولی حکیم تھا ، جو فصلوں اور
دیگر انعامات کے بدلے علاج معالجے کا دھندا جاری
رکھے ہوا تھا ، مرزا قادیانی کو ڈپٹی کمشںر کا اہلمد لکھا گیا
یہ بھی مبالغہ ہے ،زندیق قادیانی کچہری میں لوگوں کی
درخواستیں لکھنےایک بوری پر بیٹھا ہوتا تھا ،
نواب رمداسی کی سوانح نے ساری حقیقت بیان
کر دی ہے ، جسے دیکھ کے ملعون قادیانی
چھپ جایا کرتا تھا ،
میں نے ملک بھر کے جید علما ء کرام کو تخلیق کا
یہ مضمون واٹس ایپ کر دیا ہے ، جب تک اس قسم
کے مذموم سلسلوں کا تدارک نہیں کیا جاتا بھلے
ہمیں سونان کا ایک نان بنانا پڑے یہ جنگ رہے گی کیونکہ یہ
نبئی آخرلزماں حضرت محمد ڈلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کی ناموس کی بات ہے یہی ہمارا جزو ایمان ہے
۔۔۔۔۔۔۔
جبار مرزا
6 اکتوبر
2025 ء
۔۔۔۔۔۔۔