November 17, 2026

ہارون آباد۔۔۔۔۔۔عمران عمر کو سب انسپکٹر کی پروموشن کے بعد پہلی ذمہ داری بطور ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں دی گئی۔ یہاں انہوں نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا

IMG-20251005-WA0049

ہارون آباد۔۔۔۔۔۔عمران عمر کو سب انسپکٹر کی پروموشن کے بعد پہلی ذمہ داری بطور ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں دی گئی۔ یہاں انہوں نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور جرائم کے خلاف دلیرانہ کارروائیوں سے خود کو ایک بااعتماد اور فعال افسر کے طور پر منوایا۔ انہی خدمات اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں دوبارہ تھانہ قریشی والا میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا، جہاں انہوں نے نہ صرف چوری ڈکیتیوں، جوئے، منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے میں بھرپور کردار ادا کیا بلکہ سیلاب جیسی بڑی آفت کے دوران بھی دن رات متاثرہ خاندانوں کی خدمت، ان کی حفاظت اور محفوظ مقامات پر منتقلی میں انتظامیہ کے ساتھ صفِ اول میں موجود رہے۔ ڈی پی او لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ان کی خدمات، صلاحیتوں اور مثالی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب انہیں مسلسل تیسری بار ایس ایچ او کی ذمہ داری سونپتے ہوئے تھانہ سٹی دنیاپور تعینات کیا ہے۔ یہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف ہے اور محکمہ پولیس کے لیے بھی باعثِ فخر ہے کہ ایک باصلاحیت افسر کو عوامی خدمت کا مزید موقع ملا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس نئی ذمہ داری میں بھی کامیابی و کامرانی عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کا مشن جاری رکھ سکیں ۔۔