November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف )کمالیہ رانا یاسر سب انسپکٹر ٹریفک شہزاد اکبر

Screenshot_2025-10-05_120517

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف )کمالیہ رانا یاسر سب انسپکٹر ٹریفک شہزاد اکبر گجراے ایس ائی ٹریفک پولیس ٹریفک وارڈن ظفر اقبال نے کہا ہے کہ کل سے سموگ کے تدارک کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے دوران کم عمر رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ دھواں چھوڑنے والی اور پھٹے سلنسر والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ ہے جس کے اثرات شہریوں کی صحت پر براہِ راست مرتب ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے تمام ٹیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
رانا یاسر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صاف اور صحت مند ماحول کے قیام میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں اور اپنی گاڑیوں کی فٹنس اور انجن کی حالت بہتر رکھیں تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔