سیالکوٹ میں حیوانیت کی انتہا شوہر نے بیوی کو بجلی کی تاروں سے تشدد کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تین بچوں کی ماں سونیا موت و زندگی کی کشمکش میں پولیس خاموش*
*سیالکوٹ میں حیوانیت کی انتہا شوہر نے بیوی کو بجلی کی تاروں سے تشدد کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تین بچوں کی ماں سونیا موت و زندگی کی کشمکش میں پولیس خاموش*
سیالکوٹ تھانہ نیکاپورہ کے علاقے *بابے بیری* میں پیش آنے والا واقعہ انسانیت کو شرما دینے والا ہے *تین کمسن بچوں کی ماں سونیا زوجہ کاشف ولد محمد بوٹا قوم گجر* پر اس کے اپنے شوہر نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی محض اپنے بھائی کی *شادی میں شرکت کرنے کی خواہش ظاہر کرنے پر سونیا کو اس کے شوہر نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔*
*اہل خانہ کے مطابق سونیا کے والد اپنی بیٹی کو شادی میں شرکت کے لیے لینے بابے بیری پہنچے* تاہم کاشف نے بیوی کو بھیجنے سے انکار کر دیا *بعد ازاں* شوہر نے سونیا کو *پوری رات بجلی کی تاروں* سے بہیمانہ تشدد کا *نشانہ بنایا* اس کے جسم پر زخموں کے نشان موجود ہیں اگلی صبح *مورخہ 04 اکتوبر 2025 کو تقریباً صبح 10 بجے* شوہر نے اپنی بیوی پر *مٹی کا تیل چھڑک* کر آگ لگا دی جس کا مقصد اسے قتل کرنا تھا۔
سونیا بری طرح جھلس گئی *اسے فوری طور پر سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کیا گیا* جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک قرار دیتے ہوئے *جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا* ڈاکٹروں کے مطابق *سونیا کا جسم مکمل طور پر جھلس چکا ہے* اور زندہ بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سونیا تین کمسن بچوں کی ماں ہے *بڑا بیٹا تقریباً پانچ سالہ دوسرا تین سالہ اور سب سے چھوٹا ایک سالہ* ماں کے بغیر ان معصوموں کی دنیا ویران ہو چکی ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ سنگین واقعہ *تھانہ نیکاپورہ* کے علاقے میں پیش آیا لیکن *پولیس کو دیے گئے بیان کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی* اہل خانہ انصاف کے لیے دہائیاں دے رہے ہیں لیکن پولیس کی *خاموشی مجرموں* کے لیے ڈھال بنی ہوئی ہے شاید *مقامی شہریوں نے پولیس کی غفلت اور بے حسی* پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر *پولیس بر وقت کارروائی کرتی تو ممکن تھا سونیا کو انصاف ملتا۔*
اہل علاقہ اور *انسانی حقوق* کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کاشف اور اس کے اہل خانہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے *قتل کی کوشش اور تشدد کی دفعات کے تحت کارروائی ہو* اور تھانہ نیکاپورہ کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی جائے جنہوں نے *متاثرہ خاندان کی فریاد نظر انداز کی۔*
شہریوں کا کہنا ہے *کہ سونیا کی چیخیں انصاف مانگ رہی ہیں اور اگر اب بھی قانون حرکت میں نہ آیا* تو یہ خاموشی کل ایک اور گھر میں ایک اور سونیا کو جلا دے گی۔🇵🇰*