November 17, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وزیر صحت پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے*ملتان نشتر ہسپتال یا قتل گاہ؟

Screenshot_2025-10-05_072438

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وزیر صحت پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے*ملتان نشتر ہسپتال یا قتل گاہ؟
گزشتہ روز سے نشتر ہسپتال ملتان کا انٹرنیٹ سسٹم نان فنگشنل جس کے باعث سینکڑوں مریض معائنہ پرچی حاصل نہ کر سکے، اس کے علاؤہ ای سی جی ڈیپارٹمنٹ میں بغیر کسی پردے اور مرد و زن کی تمیز کیے بغیر اوپن سپیس میں خواتین کے ای سی جی ٹیسٹ کیے جانے لگے جس کی وجہ سے خواتین بری طرح بے پردگی کا شکار، ای سی جی ڈیپارٹمنٹ کی مشینری بری طرح فلاپ ہو چکی، زندہ انسانوں کی رپورٹ مردہ آنے لگی، ای سی جی مشین پر جیتے جاگتے مریضوں کی دل کی دھڑکن ڈیڈ شو ہونے لگی ، زرائع کے مطابق ایمرجنسی میں بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث چند لمحے قبل دو مریض موت کی آغوش میں چلے گئے، جن کے لواحقین نشتر انتظامیہ کے خلاف نوحہ کناں و سراپا احتجاج ہیں، عوام کی سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب ،کمشنر ملتان و ڈپٹی کمشنر ملتان سے نشتر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بھرپور کارروائی کی اپیل