جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن خوشاب کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں تقسیم
جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن خوشاب کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب رانا شبیر احمد صابری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس پر وقار تقریب میں سینیئر ایجوکیشن آفیسرز محمد یاسین ساجد ، ملک فضل الہی فضل، میڈم امانت خاتون اور ملک شیر بہادر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون جوہرآباد کےہیڈ ماسٹر شریف انجم اور فزیکل ٹیچر ملک عبدالرؤف چند رام سمیت دیگر جملہ سٹاف نے اس تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے انتظام و انصرام کیا ۔ دوران تقریب مہمان خصوصی رانا شبیر احمد صابری اور دیگر مہمانان گرامی نے سپورٹس مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ ممتاز ماہر تعلیم ہیڈ ماسٹر ملک محمد حمید اصغر وٹو نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کے اعزاز میں ایسی تقریبات کے انعقاد سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔