November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام اباد کے نامور سینیئر صحافی حافظ عبدالماجد پارلیمانی

IMG-20251004-WA0230

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام اباد کے نامور سینیئر صحافی حافظ عبدالماجد پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی گورننگ باڈی کے الیکشن میں فاونڈر پینل کی طرف سے شاندار کامیابی سے ہمکنار ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ دریں اثناء نورپور تھل پریس کلب کے صدر سیٹھ ثمر سلطان، سینیئر صحافیوں راجہ نور الہی عاطف، ایم نوردین،ملک محمد حیات جوئیہ ، ملک غلام جیلانی وڈھل، ملک حاجی شوکت حیات کھارا،، تصور عباس بھٹی، ملک محمد حفیظ اللہ اعوان، ملک محمد ارمغان اعوان ، راواسلم فراز ،مہر محمد حنین، مدثر اقبال پاشاہ، ملک غلام عباس، جی اے حسنین اور دیگر نے قومی صحافت کے سرمایہ ء افتخار ،ممتاز قلم کار حافظ عبدالماجد کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے الیکشن 2025 ء میں گورننگ باڈی کے امیدوار کی حیثیت سے کامیابی پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ممتاز صحافی حافظ عبدالماجد کا شمار اسلام آباد کے ممتاز سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے اللہ تبارک و تعالیشا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں عطا کی ہیں ۔ موصوف نے تعمیری اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ آپ نہایت ہردلعزیز ،پروقار ،بردبار، ملنسار ،ہنس مکھ اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے آپ عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں اور بہت مقبول ہیں ۔