بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان کا
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان کا تحصیل روڈ کی تعمیر مرحمت کے کام کا جائزہ، انہوں نے روڈ پر جاری کام کی چیکنگ کی اور روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے ترقیاتی کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے کہا کہ عوام کو دشواری سے بچانے کے لیے تمام امور کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور روڈ کی دیرپا تعمیر کے لیے تمام تکنیکی امور کا خصوصی خیال رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے تحت انہیں سہولیات اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔