November 17, 2026

حب رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ حب کی رہنما باجی شاہدہ سرور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے

IMG-20251004-WA0169

حب رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ حب کی رہنما باجی شاہدہ سرور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ ترجمان آصف علی زرداری اور محسن حب محترم میر علی حسن زہری کے خلاف علی مدد جتک کی لب کشائی سن کر حیرانی ھوئی کیونکہ علی مدد جتک وہ ناکام انسان ھے جس نے بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بہت بڑا نقصان پہچایا تھا جب وہ صوبائی صدر تھے تو اس کے خلاف بلوچستان کے ورکرز نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے ہفتوں تک دھرنا دیا تھا لیکن آج وہ اس سچے انسان کے خلاف بول رہے ھیں جس نے نہ صرف حب و لسبیلا میں بلکہ پورے بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط کیا ھے اور آج بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ھے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سے اپیل کرتے ھیں کہ وہ علی مدد جتک کے اس رویے پہ نوٹس لیتے ھوئے اس کے خلاف کارروائی کرے ۔