حب رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ ڈسٹرکٹ حب کی رہنما
حب رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ ڈسٹرکٹ حب کی رہنما شاہدہ باجی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر زراعت و ترجمان صدر پاکستان میر علی حسن زہری کے خلاف نازیبا جملوں کا استعمال بلوچستان کی سیاسی اقدار اور روایات کے خلاف ہے۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا حصہ ہے لیکن اس اختلاف کو ذاتیات اور طنزیہ انداز تک لے جانا سیاسی شرافت کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میر علی مدد جتک جیسے سینئر رہنما سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے الفاظ میں شائستگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں کیونکہ بڑے عہدوں پر بیٹھنے والوں کی زبان اور کردار عوام کے لیے مثال ہونی چاہیے۔
شاہدہ باجی نے مزید کہا کہ میر علی حسن زہری کے حب میں آنے کے بعد ترقیاتی کام کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ آج حب کا ہر شخص ان کے عملی اقدامات اور خدمت سے خوش ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں مختلف سیاسی جماعتوں نے یہاں حکمرانی کی، مگر ایک حقیقی عوامی لیڈر کی شکل میں میر علی حسن زہری ہی وہ شخصیت ہیں جو برسوں بعد حب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی روایت ہمیشہ احترام، بھائی چارے اور قبائلی اقدار کی رہی ہے، اس لیے مستقبل میں ہر رہنما کو چاہیے کہ ذاتیات سے بالاتر ہوکر صرف عوامی خدمت اور مثبت سیاست کو فروغ دے۔
(شاہدہ بی بی)