November 17, 2026

علی مدد جتک ہمارے قائد میر علی حسن زہری کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہیں ، راشد علی بروہی*

IMG-20251004-WA0171

علی مدد جتک ہمارے قائد میر علی حسن زہری کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہیں ، راشد علی بروہی*
حب ۔پاکستان پیپلز پارٹی ساکران کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر زراعت وکو آپریٹو میر علی حسن زہری کے جیالے راشد علی بروہی نے رکن صوبائی اسمبلی میر علی مدد جتک کے بیان پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی مدد جتک ہمارے قائد محسن حب میر علی حسن زہری کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے سے گریز کریں ،میر علی حسن زہری جیسا عوامی ہمدرد لیڈر پورے بلوچستان میں نہیں ہے جبکہ میر علی مدد جتک جتنا مفاد پرست رکن پوری اسمبلی میں نہیں ہے ۔

راشد علی بروہی نے کہا کہ میر علی مدد جتک تھالی کے بینگن ہیں،انہیں جہاں اپنا مفاد نظر آتا ہے وہ وہی کروٹ لے لیتے ہیں،موصوف ہمارے قائد میر علی حسن زہری کے احسانات کو بھول گئے ہیں ،شاید انہیں یاد نہیں کہ میر علی مدد جتک کی الیکشن مہم کے دوران میر علی حسن زہری نے ان کا کتنا ساتھ دیا اور آج وہ رکن صوبائی اسمبلی محض میر علی حسن زہری کی جدوجہد کی وجہ سے ہی بن سکے ہیں ۔

راشد علی بروہی نے کہا کہ جب میر علی حسن زہری حلف برداری کی تقریب کے لیے کوئٹہ تشریف لائے تھے تب میر علی مدد جتک اور میر سرفراز بگٹی