سامارو (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ) سامارو پیر کالونی۔ گاؤں علی غلام بھرگڑی۔ سندھی میگھواڑ محلے میں سابق ایم این اے لال ملہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تعزیتی اجلاس میں شریک
سامارو (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ)
سامارو پیر کالونی۔ گاؤں علی غلام بھرگڑی۔ سندھی میگھواڑ محلے میں سابق ایم این اے لال ملہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تعزیتی اجلاس میں شریک
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے لال ملہی نے سامارو پہنچ کر سامارو کی پیر کالونی میں معروف ٹھیکیدار موہن میگھواڑ کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کے بیٹوں اور دیگر لواحقین سے دکھ میں شریک ہوئے۔ دوسری جانب وہ گاؤں علی غلام بھرگڑی پہنچے اور نیشنل پریس کلب سامارو (ر) کے ممبر پردیپ چوہان کے ماموں لونو میگھواڑ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ نیشنل پریس کلب سامارو (ر) کے ممبر پردیپ چوہان، سجنا، منرو میگھواڑ اور دیگر نے وائس چیئرمین واپڈا صالح چانڈیو اور ماسٹر اللہ بخش چانڈیو کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وکیل سکندر علی کھوسو۔ سلطان خاصخیلی۔ گلجی سورمانی، ڈاکٹر اشوک چوہان، گردھاری لال، کیول کمار، پونجو مل اور دیگر موجود تھے۔