*لاڑکانہ: 22 جون 2024.*
تھانہ نوڈیرو کی حدود بھوبھنٹ پور والے علاقے سے ٹیلینار ٹاور چوری ہونے والا معاملہ۔
*ایس ایس پی لاڑکانہ*
*میر روحل خان کھوسو صاحب کا نوٹس،رپورٹ طلب۔*
*کیس میں نامزد ملزم سمیت اسکریپ ڈیلر بھی رنگے ہاتھوں گرفتار، چوری شدہ سامان کا کچھ حصہ بھی برآمد۔*
ایس ایچ او تھانہ نوڈیرو کی رپورٹ کے مطابق ٹیلینار کمپنی کے ریجنل سکیورٹی مینیجر ساجد اقبال کی مدعیت میں مورخہ 16 جون 2024 کو مقدمہ 67/2024 زیر دفعہ 380,381,427,34ppc درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا تھا۔
دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کے مذکورہ ٹاور تقریباً 06 ماہ سے نان فنکشنل تھا، زمین کے مالک کے مطابق انہیں کرایہ اور چوکیدار کو تنخوا بھی نہیں دی جا رہی تھی۔
گرفتار ملزم رکھیل ولد شاھن ابڑو جو مذکورہ زمین کا اونر ہے،اس نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کے پانچ سات روز مسلسل ٹاور کا سامان لے جانے والوں نے خود کو کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا، جنہوں نے سامان لے جاتے وقت بتایا کہ کمپنی نے ٹاور بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش و تحقیقات کی جا رہی ہے،
دوسری طرف گرفتار اسکریپ ڈیلر کی شناخت سعداللہ بروھی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لانے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
*ترجمان لاڑکانہ پولیس۔*