بچپن میں آپ نے کہانی تو پڑھی ہی ہو گی کہ قدرت نے کوئی شے بے معنی پیدا نہیں کی۔
بچپن میں آپ نے کہانی تو پڑھی ہی ہو گی کہ قدرت نے کوئی شے بے معنی پیدا نہیں کی۔
پھر آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کہ قدرت کی پیدا کردہ مرغی کے انڈے کے بیچ رکھی چھوٹی سی زردی آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے؟
ہمارا سوال پڑھ کر سوچ میں پڑ گئے ناں؟
دراصل زردی نہ کھانے کا فیصلہ آپ نے خود تو کیا ہی نہیں۔
بلکہ شوگر مافیا نے انڈے میں موجود زردی کی غذائیت سے آپ کو دور رکھنے کے لیے زردی کو غذائے ممنوعہ قرار دیا۔
تاکہ وہ اس غذائیت سے آپ کو محروم کر کے آپ کو شوگر، ہائی کولیسٹرول، اور یورک ایسڈ وغیرہ جیسی بیماریوں میں مبتلا کریں۔
اور پھر دواؤں آپ کو نہ صرف بیماریوں کے علاج کا لیبل لگا کر بیچیں۔
بلکہ زردی میں موجود غذائیت بھی اپنی دواؤں کی نقلی غذائیت کی صورت میں آپ کو بیچ کر دونوں ہاتھوں سےمنافع کمائیں۔
انڈے کی زردی میں موجود صحت مند چکنائیاں اور فاسفولیپڈز انسولین کے اثر کو بہتر بناتے ہیں۔
زردی میں کاربوہائیڈریٹس نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں،
جس کی وجہ سے یہ خون میں گلوکوز کا لیول نہیں بڑھاتی۔
جدید تحقیق کے مطابق انڈے کی زردی میں موجود کولیسٹرول کا خون میں LDL (برا کولیسٹرول) پر انتہائی محدود اثر ہوتا ہے، بشرطیکہ اسے اعتدال سے استعمال کیا جائے۔
زردی میں موجود مخصوص چکنائیاں HDL (High-Density Lipoprotein) یعنی اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتی ہیں، جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
زردی میں پائے جانے والے اومیگا-6 فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس دل کی شریانوں میں سوزش کم کرتے ہیں