November 17, 2026

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ عمرکوٹ عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ )

IMG-20251004-WA0143

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ عمرکوٹ

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ )

محکمہ انسانی حقوق (ہیومین رائٹس ڈپارٹمنٹ)، حکومت سندھ کی جناب سے ضلع عمرکوٹ میں انسانی حقوق کی آگاہی کے حوالے سے ایک پروقار سیمینار ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں منعقد کیا گیا، جس میں ’’ہیومن رائٹس، حقوق، ذمہ داریاں اور انصاف تک رسائی‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی پروگرام منعقد ہوا، اس پروگرام میں صوبائی صلاحکار محکمہ انسانی حقوق سندھ راجویر سنگھ سوڈو نے مہمان خصوصی طور شرکت کی، اس موقع پر سرکاری افسران، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے محکمہ ہیومن رائٹس سندھ راجویر سنگھ سوڈو نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت سندھ انسانی حقوق کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ کے تمام اضلاع میں انسانی حقوق کے حوالے سے بنائی گئی تمام کمیٹیوں کو فعال بنا رہے ہیں اور اس میں سول سوسائٹی کا بہت ہی اہم کردار بنا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دیگر مسائل کی نشاندھی کرے، انہوں نے کہا کہ ہم انٹر فیتھ ہارمونی پر یقین رکھتے ہیں اور ضلع عمرکوٹ کے تمام ہندو و مسلم اپنے مذہبی پروگرام ایک دوسرے کے ساتھ ملکر مناتے ہیں اور مذھبی رواداری پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا یہ منشور ہے کہ ہم عام لوگوں کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہ کریں اور انہیں وقت پر انصاف مل سگے، اس موقع پر سیکریٹری ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ کراچی خالد اے کے چاچڑ نے ہیومن رائٹس کے اس سیمینار کی اہمیت، اہم نکات و مقاصد اور نمایاں پہلوؤں پر گفتگو کی، اس موقع پر اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر سندھ کی کوآرڈینیٹر محترمہ نازیہ ناز اور سماجی رہنما زاہد تھیبو نے پروگرام کے مکمل فرائض انجام دیے، جبکہ ڈائریکٹر ہیومن رائٹس محکمہ سندھ آغا فخر حسین، سیکشن آفیسر جنرل سعید احمد سومرو نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے مقاصد پر مکمل روشنی ڈالی، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے شکایتی میکانزم پر تفصیلی بریفنگ دی اور بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ میں کمپلینٹس ڈیسک قائم کیا گیا ہے وہاں پر ہر شھری اپنے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے رجوع کر سکتے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق اور سماجی شمولیت کے اقدامات پر تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو قدرت کی ذاتِ نے اسے دنیا میں آنے والے دن سے کئی حقوق دیئے ہیں اور ریاست اور سول سوسائٹی کا انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم کردار ہے جس میں سول سوسائٹی دل ہے تو ریاست اس کا دماغ ہے جس سے انسان کو ان کے حقوق دینے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کرنے میں مدد ملتی ہے، اس موقع پر انجینئر کنایا موہن لال، سی ای او ایس ٹی ایل ایف این جی او عمرکوٹ نے شہری زمہ داریوں اور شہریوں کی انسانی حقوق کے تحفظ میں ذمہ داریوں پر بھی خطاب کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر وومن پروٹیکشن سیل سندھ، محترمہ مروہ اعوان نے سندھ میں خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کے قوانین پر ’’آگاہی سے عمل درآمد تک‘‘ کے موضوع پر جامع لیکچر دیا، اس موقع پر سماجی تنظیم اے وئیر این جی او کے سی ای او علی اکبر راہمون نے سندھ میں انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کردار پر تفصیلی بات کیا، اس موقع پر سماجی تنظیم سی ایس ایس پی این جی او کے پروگرام منیجر میر حسن آریسر نے ضلع عمرکوٹ میں اقلیتی حقوق اور سماجی شمولیت پر گفتگو کی، اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر عمرکوٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور محمد شیخ نے انسانی حقوق کے فروغ میں مقامی حکومتوں کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی عمرکوٹ کا قیام 2018 میں ہوا اور 2018 سے 2025 تک کل 89 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس موقع پر سندھی ادبی سنگت کی میڈم خالدہ منیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی، پرنسپل ڈگری کالج عمرکوٹ پروفیسر عبدالروف سومرو، ڈویژنل کوآرڈینیٹر 1122 بنسی لال مالہی، سماجی رہنما عباس کھوسو، عبداللہ کھوسو، ایڈووکیٹ گل منیر ولھاری، سماجی رہنما علی سومرو اور دیگر موجود تھے، اس موقع پر پروگرام کے اختتام پر سول سوسائٹی کے رہنماؤں کو صوبائی صلاحکار کی جانب سے ایوارڈ دیئے گئے اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔