November 17, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے لاہور میں ہونہار طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول

IMG-20251003-WA0265

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے لاہور میں ہونہار طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نورپور تھل کے ہونہار طالب علم عثمان علی حیدر خان کو ایک لاکھ روپے کے چیک کی بطور انعام عطائیگی، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ وزیر پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں لاہور میں یہ خوبصورت تقریب سجائی گئی ۔ جس میں وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے بذات خود خصوصی طور پر شرکت کی اور پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں خصوصی انعامات تقسیم کر کے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ اس مو قع پر تعلیمی بورڈ سرگودھا کو ٹاپ کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نورپور تھل کے ہونہار طالب علم عثمان علی حیدر خان نے اپنے ادارہ کے پرنسپل ملک امتیاز حسین بوڑانہ اور اپنے والد محترم عبدالعزیز خان پٹھان کے ہمراہ صوبائی سطح پر منعقد ہونے والی اس پر وقار تقریب میں خصوصی طورپر شرکت کی ۔ دوران تقریب وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک لاکھ روپے کے انعامی چیک کو تعلیمی بورڈ سرگودھا کے سیکرٹری ابو الحسن نقوی نے ادارہ ہذا کے پرنسپل ملک امتیاز حسین بوڑانہ کے حوالے کیا۔ دریں اثناء ہونہار طالب علم عثمان علی حیدر خان نے کہا ہے کہ میری پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم، میرے والدین کی دعاؤں اور میرے جملہ اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔انشاءاللہ تعلیمی میدان میں مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہو کر ملک و ملت کا نام روشن کروں گا ۔ گورنمنٹ ہائ سکول فاروق آباد نورپورتھل کے پرنسپل ملک امتیاز حسین بوڑانہ، سینیئر ٹیچر ایم اللہ دتہ جاوید اور دیگر سٹاف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عثمان علی حیدر خان ہمارے ادارے کا ہی نہیں بلکہ پورے ضلع خوشاب کا سرمایہ ء افتخار ہے جس نے شبانہ روز محنت کر کے تعلیمی بورڈ سرگودھا کو ٹاپ کیا اور وزیر اعلی ا پنجاب سے خصوصی انعام حاصل کیا ۔ انہوں نے اپنے شاگرد عزیز کی مزید شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں کی دعا کرتے ہوئے اس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔