November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب اور نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم نے صدر ویمن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری کی قیادت میں ایک شام

IMG-20251003-WA0266

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب اور نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم نے صدر ویمن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری کی قیادت میں ایک شام لیجنڈری صحافی فرح وڑائچ کے نام سے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں منائی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور حمدو ثناء سے ہوا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے لیجنڈری صحافی فرح واڑیچ کو گلدستہ پیش کر کےخوش آمدید کہا جبکہ نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری نے فرح وڑائچ کو شیلڈ پیش کی۔ فرح واڑئچ کی صحافتی خدمات اور ان کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، امتیاز عالم، انجم رشید، پرویز بشیر، خالد فاروقی، میاں سیف الرحمن ، رئیس انصاری، عبد الرحمٰن جامی ۔ سہیل اشرف، امینہ عنبرین اور گل فرزانہ ، سعدیہ صلاح الدین، سعدیہ قریشی، فرح ہاشمی، فرزانہ چوہدری ، رفیعہ ناہید اکرام اور گلناز نواب کے نام شامل ہیں۔ منتظمین میں صدر فرزانہ چوہدری، جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار ، سنیئر نائب صدر کنول نسیم، نائب صدور مبشرہ سلطان اور ازکی’ مقصود، فنانس سیکرٹری رابعہ عظمت ، انفارمیشن سیکرٹری نبیلہ اکبر اور زاہدہ پروین شامل تھیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کہ سینئر صحافی فرح وڑائچ ایک اصولی اور عملی صحافت کا درخشاں ستارہ ہیں۔ جنھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سب ایڈیٹر سے کیا اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ پاکستان کے ایک بڑے اشاعتی ادارے روزنامہ جنگ کی پہلی خاتون چیف نیوز ایڈیٹر بنی۔ نیوز روم جہاں مردوں کی ہمیشہ سے بالادستی رہی اخبار کے اس شعبے میں فرح وڑائچ کا نام امتیازی حیثیت رکھتا ہے جس کا اعتراف ان کے ساتھ کام کرنے والے تمام سئنیر صحافی ساتھیوں نے اس موقع پر اپنے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فرح واڑئچ کا کام نوجوان صحافی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ تقریب میں فرح واڑئچ کی فیملی ، کلاس فیلوز اور آفوش کلب کے جی ایم محمد اکرم خان نیازی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ تقریب میں سینئر و جونیئر مرد و خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔جن میں تمثیلہ چشتی، عطیہ زیدی ، مصباح چوہدری، شہنیلہ فرحان ، لبنی خان، عنبرین فاطمہ، صوفیہ یزدانی ، زبیدہ انور خان، نعمانہ یاسین، نائلہ صاحبہ، صائمہ نذیر، میمونہ صدیقہ ، شاہین راشد،عافیہ مقبول جہانگیر، عینی باجوہ، عائشہ تحسین ، میمونہ صدیقہ، فوزیہ سلطانہ، مبشرہ انور، مائرہ ہاشمی جبکہ مرد صحافیوں میں سعید اختر، نواز طاہر، صلاح الدین بٹ، قاسم رضا، سید بدر سعید، عمران شیخ، محمد شہزاد ،ایم ظہیر، جمیل ظفر ،طارق واڑئچ اور دیگر شامل ہیں۔