انار شاہ /بھکر(راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع بھکر کی ہردلعزیز سماجی شخصیت راجہ محمد اقبال نے نوجوان نسل پر زور دیا ہے کہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ
انار شاہ /بھکر(راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع بھکر کی ہردلعزیز سماجی شخصیت راجہ محمد اقبال نے نوجوان نسل پر زور دیا ہے کہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے ہمارے پاکستانی نوجوانوں کو اعلی ا صلاحیتیں عطا کی ہیں اور وہ ان کو برو ءے کار لا کر آج عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپی ان خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ۔ ایسے نوجوانوں پر ملک و قوم کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی یوتھ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ پروان چڑھ کر وطن عزیز کا سرمایہ ء افتخار ثابت ہوں ۔ راجہ محمد اقبال نے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے فرمودات اور شاعری کی روشنی میں ہمارے نوجوانوں سے کئی ایک امیدیں وابستہ کی گئی ہیں ۔ لہذا انہیں چاہیے کہ وہ اپنے قومی ہیروز کے فرمودات کے مطابق وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ءپاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے نہ صرف ملکی سطح پر بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔