سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ہمیشہ سے علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے ۔سرگودھا میں جہاں
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ہمیشہ سے علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے ۔سرگودھا میں جہاں پنجابی ادب کے لیے مختلف ایوارڈز اور ثقافتی پروگرام کا اہتمام ہوتا رہتا ہے وہیں پر پنجابی رسائل کی بہت کمی محسوس ہوتی تھی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ممتاز قلمکار سلیم ابر رانجھا نے “مہاندرے سرگودھا “کے نام سے ایک رسالے کا آغاز کیا ہے جس کا پہلا شمارہ جولائی 2024ء میں شائع ہوا تھا اب اُس رسالے کا پانچواں شمارہ یکم اکتوبر 2025ء کو شائع ہوا ہے جس میں پنجابی کے شائقین کے لیے کہانیاں، مضامین، نظم، غزل، دوھڑہ اور بہت سی پنجابی کی صنفیں پڑھنے کو ملیں گی۔ اس رسالہ کے بانی و چیف ایڈیٹر: سلیم ابر رانجھا اور ان کی پوری ٹیم نے بھرپور محنت اور جانفشانی سے کام کیا ہے ۔ پوری ٹیم نے آئندہ بھی اسی طرح پنجابی زبان و ادب کی خدمت کرنے کا عزم کیا ہے۔ دریں اثناء سئنیر صحافیوں اور قلمکاروں راو اسلم فراز، راجہ نورالہی عاطف ، ملک حمید اللہ اعوان ، ملک محمد ارمغان اعوان ، مہر محمد حنین ، صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، ایم نوردین ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک حاجی شوکت حیات کھارا،تصور عباس بھٹی اور دیگر نے” مہاندرے سرگودھا” کی پوری ٹیم کی پنجابی ادب کے فروغ کےلیے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہاہے۔