نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ہردلعزیز نوجوان قانون
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک امجد رضا گجر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ سالانہ تاریخی میلہ حضرت سخی باباسیدن شاہ بخاری شاندار روایات کا حامل ہے جوکہ سالہال سال سے بڑے تزک و احتشام سے منعقد کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حسب سابق مورخہ 4 اکتوبر بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے ہم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دربار حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری پر چادر پوشی کریں گے۔ہماری طرف سے تمام دوست احباب کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ صبح آٹھ بجے حویلی ملک غلام حسین گجر نورپورتھل تشریف لے آئیں ۔ آپ سب کی آمد کے ہم منتظر رہیں گے کیونکہ ہمارے تمام ساتھی ہمارا سرمایہ ء افتخار ہیں۔