بھارت کی ایک عدالت نے ڈاکٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی ہینڈ رائٹرنگ کو بہتر کریں تاکہ طبی نسخوں کو آسانی سے پڑھا جاسکے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی
🌐بھارت کی ایک عدالت نے ڈاکٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی ہینڈ رائٹرنگ کو بہتر کریں تاکہ طبی نسخوں کو آسانی سے پڑھا جاسکے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک کیس کی سماعت کے دوران جب جج نے جنسی زیادتی سے متعلق پیش کی گئی سرکاری ڈاکٹر کی بنائی گئی میڈیکو لیگل رپورٹ دیکھی تو وہ ناقابل فہم تھی کیونکہ اسے پڑھا نہیں جاسکتا تھا۔اس موقع پر جج نے ریمارکس دیے کہ ‘یہ عدالت کا ضمیر جھنجھوڑ دینے والی بات ہے کہ اس رپورٹ کا ایک بھی حرف یا لفظ بھی پڑھنے کے قابل نہیں تھا۔عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ میڈیکل کالجوں کے نصاب میں خوشخطی کی تربیت شامل کی جائے اور 2 سال کے اندر نسخے لکھنے کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔