November 17, 2026

بہاولنگر ٹوبہ قلندر شاہ کے نواح میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو گلا دباکر قتل کر دیا اور ابعد ازاں اس کی لاش کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

Screenshot_2025-10-02_164641

بہاولنگر

ٹوبہ قلندر شاہ کے نواح میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو گلا دباکر قتل کر دیا اور ابعد ازاں اس کی لاش کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

مقتولہ، نسرین بی بی، ایک بچی کی ماں تھیں ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ڈی پی او کامران اصغر نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم، مقتولہ کے خاوند کو گرفتار کر لیا ہے

ملزم ساجد اور مقتولہ نسرین نے دس سال قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم ملزم کو مقتولہ کے کردار پر شک تھا، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑے رہتے تھے

گزشتہ روز بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر مقتولہ ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھیں

ملزم نے مقتولہ کو دھوکے سے منا کر گھر لایا اور اپنے بھائی کی مدد سے ان کا گلا گھونٹ کر ان کے جسم پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد مزید حقائق منظر عام پر آئیں گے