فیصل آباد جھنگ روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کا چالان کرنے پر شہری اور ٹریفک وارڈن کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی جس کے دوران مبینہ تشدد سے شہری بے ہوش ہو گیا۔
فیصل آباد
جھنگ روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کا چالان کرنے پر شہری اور ٹریفک وارڈن کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی جس کے دوران مبینہ تشدد سے شہری بے ہوش ہو گیا۔
واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے اور مشتعل افراد نے وارڈن آفس پر دھاوا بول دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوراً بعد بڑی تعداد میں شہری وارڈن آفس کے باہر جمع ہو گئے۔
مشتعل افراد نے وائرلیس سیٹ، کرسیاں اور دیگر سامان توڑ دیا جبکہ جھنگ روڈ کو بھی بلاک کر دیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور حقائق سامنے آنے کے بعد متعلقہ اقدامات کیے جائیں گے