شورکوٹ: بچوں پر تشدد کیس کا ڈراپ سین ، معصوم بچے کی درخواست پر مقدمہ درج
شورکوٹ: بچوں پر تشدد کیس کا ڈراپ سین
، معصوم بچے کی درخواست پر مقدمہ درج
شورکوٹ گزشتہ دنوں شورکوٹ میں پانچ لڑکوں پر تشدد کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ان بچوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلی جماعت کے ایک کم عمر بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ واقعہ کا علم ہونے پر بچے کے والد نے مشتعل ہو کر ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اب سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق متاثرہ معصوم بچے کی درخواست پر مذکورہ بالا ملزمان میں سے دو کے خلاف تھانہ شورکوٹ میں مقدمہ نمبر 1088/25 بجرم 375A درج کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او شورکوٹ واصف علی خان نول نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس اس حساس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور ایسے گھناونے عمل میں ملوث ہر کردار کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو ہراساں کرنے یا ان کے ساتھ فحش حرکات کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔