جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ سے اگر حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی ہر حد تک جائے گی،حکومت سے
جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ سے
اگر حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی ہر حد تک جائے گی،حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیلاب سے متاثر کسانوں کے بجلی کے بل اور اسکول فیس ایک سال کے لیے معاف کی جائے، بلاسود قرضے اور سستی کھاد فراہم کی جائےامیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد اور امیر جماعت اسلامی اوکاڑہ سٹی سلمان اظہر شیخ کی پریس کانفرنس
وی او
امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد اور امیر جماعت اسلامی اوکاڑہ سٹی سلمان اظہر شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اس وقت امتِ مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دو سال سے جاری محاصرے اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی ظلم کے باوجود فلسطینی عوام نے اپنی قربانیوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ طاقت کا اصل سرچشمہ اللہ کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو سال میں ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی گئی، ایک ہزار ڈاکٹر شہید ہوئے، طبی سہولیات تباہ ہو گئیں، نوے فیصد تعلیمی ادارے مٹی کا ڈھیر بنا دیے گئے۔