November 17, 2026

احمد پور سیال ( تحصیل رپورٹر اظہر چاند) — احمد پور سیال سے ملتان جانے والی فلائنگ کوچ نجف چوک کے قریب محلہ محمدیہ میں ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی

FB_IMG_1759401352997

احمد پور سیال ( تحصیل رپورٹر اظہر چاند) — احمد پور سیال سے ملتان جانے والی فلائنگ کوچ نجف چوک کے قریب محلہ محمدیہ میں ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والا ایک موٹر سائیکل کوچ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کافی زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جو حادثے کے وقت گاڑی چلا رہا تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری یا لاپرواہی ہو سکتی ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔