جیکب آباد :(نامہ نگار) ڈگری کالج میں بی آئی ایس پی خواتین کی قسطوں پر ڈیوائس مافیا کا قبضہ، ساڑھے 13 ہزار میں ایک ہزار روپے زبردستی کٹوتی جاری ۔
جیکب آباد :(نامہ نگار) ڈگری کالج میں بی آئی ایس پی خواتین کی قسطوں پر ڈیوائس مافیا کا قبضہ، ساڑھے 13 ہزار میں ایک ہزار روپے زبردستی کٹوتی جاری ۔
جیکب آباد۔ ڈگری کالج جیکب آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی قسطوں میں کھلم کھلا لوٹ مار جاری خواتین کی شکایتوں کے انبار ڈیوائس مافیا ان کی قسطوں میں سے زبردستی کٹوتی کرنے لگے۔
متاثرہ خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 13 ہزار 500 روپے قسط میں سے ایک ہزار روپے زبردستی کاٹ لیے جاتے ہیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ اگر کوئی احتجاج کرے تو مافیا کے کارندے دھمکیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ “کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، سب کو ہم پیسے دیتے ہیں۔
ضلع انتظامیہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش کیوں کہ ان کو بھی پیسے دیتے ہیں حکومت نے یہ پروگرام غریب عوام کی مدد کے لیے شروع کیا تھا مگر یہاں اصل مستحقین کو ان کے حق کی پوری رقم نہیں مل رہی۔
متاثرہ خواتین نے وزیراعظم پاکستان، چیئرپرسن بی آئی ایس پی، وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوائس مافیا کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے اور ہمیں ہمارا حق کی مکمل رقم بغیر کٹوتی کے فراہم کی جائے