رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن انصاف کی فراہمی آپکی دہلیز پر، کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن انصاف کی فراہمی آپکی دہلیز پر، کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی جانب سے رنگپور بگھور ( علاقہ تھانہ نورپور) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔دوران کھلی کچہری ڈی پی او خوشاب نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی اس سلسلے میں ضروری احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او خوشاب نے شرکاءے کھلی کچہری سے مخاطب ہوتے ہوءے کہا کہ پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کے پاس جا کر سنے جائیں اور ان کے حل کےلیے موقع پر ہی احکامات صادر کئے جائیں ۔ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری اور خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔