November 17, 2026

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید ساہیوال کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ٹیچرز یونین کے

IMG-20251002-WA0207

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید ساہیوال کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ٹیچرز یونین کے عہدیداران سمیت معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب، ڈاکٹر موسیٰ عابد جتوئی کے جنم دن کی مناسبت سے منعقد کی گئ۔
اس موقع پر شرکاء نے ڈاکٹر موسیٰ عابد جتوئی کے لیے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا۔یونین عہدیداران نے مرکزی صدر قاضی محمد عمران کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
تقریب میں پرسا پنجاب کے چیئرمین ملک ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر رمضان اور میاں ناظم علی کامیانہ نے خصوصی طورپر شرکت کی اور یونین کی خدمات کو سراہا۔