November 17, 2026

قومی شاہراہ پر لاہور سے رحیم یار خان تک 10 روزہ خصوصی مہم کا آغاز ،ترجمان

Screenshot_2025-09-30_114241

قومی شاہراہ پر لاہور سے رحیم یار خان تک 10 روزہ خصوصی مہم کا آغاز ،ترجمان
ہیوی ٹریفک کی لین خلاف ورزی پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے، ڈی آئی جی سید فرید
موٹرسائیکل کی خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لیا جائے، ڈی آئی جی سید فرید علی

لاہور( )قومی شاہراہ پر لاہور سے رحیم یار خان تک 10 روزہ خصوصی مہم کا آغاز۔ خصوصی مہم میں موٹرسائیکل وائیلیشن، ایچ ٹی وی، پی ایس وی کی لین وائیلیشن شامل ہیں۔ ڈی آئی جی سید فرید علی کی خصوصی ہدایات پر مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سینٹرل زون نے کہا پے کہ موٹرسائیکل کی خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لیا جائے۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ مزید کہا کہ مسافر بردار گاڑیوں کی لین وائیلیشن پر کوئی رعایت نہ برتی جائے- ہیوی ٹریفک کی لین خلاف ورزی پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔ ڈی آئی جی سید فرید علی کا کہنا ہے کہ خصوصی مہم کا مقصد حادثات پر قابو پانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو محفوظ سفر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

افسران تعلقات عامہ
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس