*سانحہ پتن ماچھیوال دریائے جہلم*
*سانحہ پتن ماچھیوال دریائے جہلم*
*مورخہ: 30 ستمبر 2025، بروز منگل، بوقت 3 بجے دن*
دریائے جہلم کے کنارے ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا۔
محمد قمر عباس ولد اظہر حسین قوم جوئیہ، سکنہ موضع سلیانہ نزد سرکاری ہسپتال سلیانہ، اپنے ساتھی محمد ذیشان شانی جوئیہ کے ہمراہ صاف ستھرا پنجاب، یونین کونسل ماچھیوال میں ڈیوٹی دینے کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔ جب دونوں ساتھی دریائے جہلم کے مغربی کنارے پر پہنچے تو قمر عباس جوئیہ نے کشتی نہ ہونے کی صورت میں خود دریا تیر کر پار کرنے کا ارادہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اکثر اوقات اسی طرح دریا پار کیا کرتے تھے۔
لیکن پانی کے بہاؤ کی شدت زیادہ تھی۔ قمر عباس جوئیہ نے بھرپور کوشش کی کہ مشرقی کنارے تک پہنچ جائے، مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کی کوشش کی، ایمرجنسی کال کے بعد تھانہ مسن کے ایس ایچ او جناب قمر عباس بھریڑی صاحب اپنی ٹیم سمیت موقع پر پہنچے اور ریسکیو عملہ بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ رات 7 بجے تک مرحوم کی تلاش جاری رہی۔
*یاد رہے کہ قمر عباس جوئیہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ وہ ایک نہایت غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا، بوڑھے والدین اور بہنوں کا سہارا تھا۔* شادی شدہ ہونے کے ناطے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کی کفالت بھی انہی کے ذمے تھی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
مرحوم کی میت کی برآمدگی کے لیے دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔
*رپورٹ وائس آف اٹھارہ ہزاری*