جوڑاکلاں(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول جوڑا کلاں کےسینیئر ٹیچر ملک حاجی ظہور احمد جوڑا مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے
جوڑاکلاں(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول جوڑا کلاں کےسینیئر ٹیچر ملک حاجی ظہور احمد جوڑا مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ۔ان کے اعزاز میں ادارہ ہذا کے سٹاف کی طرف سے ایک پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل ادارہ ڈاکٹر ملک منیر حسین کلونے کی جبکہ ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کے کوآرڈینیٹر سید مصیب رضا شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس شاندار تقریب میں اساتذہ کرام اور طلباء سمیت نمائندہ والدین اور معززین علاقہ نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور دیگر مقررین نے ریٹائرڈ ہونے والے سینیئر ٹیچر ملک حاجی ظہور احمد جوڑا کی ادارے کےلیے تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ دوران تقریب اساتذہ کرام، طلباء اور نمائندہ والدین نے ملک حاجی ظہور احمد جوڑا کو تحائف بھی پیش کیے ۔ اس موقع پر ملک حاجی ظہور احمد جوڑا نے اپنے اعزاز میں شاندار تقریب کے انعقاد پر اپنے جملہ رفقائے کار کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔