خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی جانب بنائی گئی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی جانب بنائی گئی پیرا فورس کو ضلع خوشاب میں متحرک کردیا گیا ۔پیرا کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنرآفس خوشاب میں منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد میں نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم پڑھی گئی، ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پیرا فورس کے دستے نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے فورس کی پریڈ اور ریہرسل کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ،ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے افتتاحی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا فورس کے افسران اور اہلکار اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے سر انجام دیں۔ پیرا فورس کو وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز کی جانب سے جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں بغیر کسی لالچ یادباوُ کے آپ نے پوری قوت کے ساتھ قبضہ مافیا،انکروچمنٹ ناجائز تجاوزات اور پرائس کنٹرول دیگر کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے تمام مسائل کو جڑ سے اُکھاڑ پھیکنا ہے اور پیرا فورس کو کامیاب فورس بننا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر قیادت پیرا فورس کا فلیگ مارچ کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب سے ہوا ۔ جو جہاز چوک سےجوہرآباد روڈسے گزرتا ہوا خوشاب نیو لاری اڈا ،کلمہ چوک،کٹھہ چوک،پرانا لاری اڈا،چھتری چوک،تاریخی کابلی گیٹ،مین بازار ،پرانا چوک،دربار گھوڑے شاہ ،محلہ پُرانا شہر،دربار بادشاہ روڈ،حکیمانوالہ والہ چوک، خوشاب ہاکی اسٹیڈیم روڈ،جوہرآباد روڈسے ہوتا ہوا جوہرآباد کالج چوک، لائبریری چوک جنوبی بازار ،جوہرآباد وہڈالی ،مٹھہ ٹوانہ،قائدآباد اور ضلع خوشاب کے مختلف ایریاز میں فلیگ مارچ کیا گیا ۔فیلگ مارچ میں آیڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان،اے سی خوشاب،ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس،ایم سی ،ریسکیو1122اور پیرا فورس کے اہلکار شریک تھے۔