November 17, 2026

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . ڈپٹی کمشنر کمپلیکس وہاڑی میں پیرا فورس کی شاندار فارمل کمانڈ سلامی پریڈ کا انعقادکیا گیا پ

IMG-20251001-WA0284

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . ڈپٹی کمشنر کمپلیکس وہاڑی میں پیرا فورس کی شاندار فارمل کمانڈ سلامی پریڈ کا انعقادکیا گیا پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے جوانوں نے مارچ پاسٹ کیا اور ڈپٹی کمشنر کو سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے پیرا فورس پریڈ کا معائنہ کیا پیرا فورس نے نظم وضبط،مہارت اور جذبے سے پریڈ کا مظاہرہ کیا اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ گراں فروشی، ذخیر اندوزی اور تجاوزات کا خاتمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے پیرا فورس گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کے خلاف بہترین کام کررہی ہے ہم ایک ٹیم ہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا پیرا فورس سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے جوانوں محنت، لگن اور جانفشانی سے کام کریں پیرا فورس عوام کیلئے موثر اور قابل اعتماد ادارہ بن کر ابھرے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق آپریشن کریں گراں فروش اور ذخیرہ اندوز وں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ڈپٹی کمشنر نے سیلاب میں پیرا فورس کی خدمات بھی کوسراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم، ایس ڈی ای او پیرا فورس وقاص انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سی او بلدیہ بوریوالا امتیاز احمد جوئیہ،ایس این اے منیب احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے افسران سے اپنے آفس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بغیر کسی دباؤ کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں آپ کو حکومت کی طرف سے جو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں انہیں پورا کرنے کیلئے محنت، لگن اور جذبے سے کام کریں تمام لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک رکھیں کسی قسم کی تفریق نہ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات کو ہمیشہ دھیان میں رکھا جائے کہ لوگوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں شہریوں کو عزت و احترام دیا جائے پیرا فورس کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل سپورٹ حاصل ہو گی آپ پر کوئی بھی کسی قسم کا دباؤ ڈالے تو آپ متعلقہ افسران کو فوری آگاہ کریں۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ پیرا فورس نے ہمیشہ نظم و ضبط کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے اور حکومتی رٹ کو برقرار رکھنا ہے۔