افغانستان کے شہر جلال آباد میں کُنڑ روڈ پر فتنہ خوارج تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر جلیل عرف عقابی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا
افغانستان کے شہر
جلال آباد میں کُنڑ روڈ پر فتنہ خوارج تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر جلیل عرف عقابی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا
موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے خارجی کمانڈر کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جلیل موقع پر ہی مردار ہو گیا
واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر جلال آباد کے مرکزی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں
ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈروں کی افغانستان میں موجودگی بہت سوال پیدا کرتی ہے
کمانڈر جلیل عرف عقابی خوارج کے اہم رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا اور اس کی ہلاکت کو تنظیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے
یہ انٹیلیجنس کا ماہر تھا
#قصوریات