جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈی ایس پی صدر آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ دوران کھلی کچہری ڈی پی او خوشاب نے متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے شرکاءے کھلی کچہری سے مخاطب ہوتے ہوءے کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں. عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔