November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے پبلک فارم کے

IMG-20250923-WA0175

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے پبلک فارم کے انچارج ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت اور روایات میں میلوں کو ہمیشہ سے نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے۔ یہ میلے نہ صرف عوام کو تفریح اور خوشی فراہم کرتے ہیں بلکہ لوگوں کو اپنی روایتی اقدار اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ میلہ بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل بھی شاندار ثقافتی روایات کا حامل ہے جو امسال بھی مورخہ 4 ،5 اور6 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔ اس کی ان تین روزہ تقریبات میں عوامی تفریح کے رنگا رنگ پروگرامز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ میلہ کو تزک و احتشام سے منعقد کرنے کےلیے ہم کنوئنیر میلہ/اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کو پھرپور معاونت فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میلہ میں مقامی ہنر، دستکاریاں، لوک موسیقی، کھیل تماشے اور روایتی کھیل عوامی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ پنجاب کے ان میلوں کے ذریعے نہ صرف ثقافتی ورثہ محفوظ بلکہ نئی نسل کو اپنی تاریخ اور اقدار سے روشناس کرایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میلوں دیہی معیشت کو سہارا دیتے ہیں، مقامی کاروبار کو فروغ ملتا ہے اور بھائی چارے کے رشتے مزید مضبوط ہوتے ہیں۔ عوام کو چاہیئے کہ ان میلوں میں بھرپور شرکت کر کے پنجاب کی روایات کو زندہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔