November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔سییدنصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز ۔سکھر کے علاقے سنگرار کے رہائشی سید طالب حسین شاہ نے اپنی والدہ اور پوتے کے ہمراہ علاقے کے بااثر

IMG-20251001-WA0268

سکھر (بیورورپورٹ۔سییدنصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز

۔سکھر کے علاقے سنگرار کے رہائشی سید طالب حسین شاہ نے اپنی والدہ اور پوتے کے ہمراہ علاقے کے بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین سید طالب حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز علاقے کے بااثر سید برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد ان کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کو یرغمال بنالیا۔ اس دوران ملزمان نے ان کے بیٹے سید جواد شاہ اور پوتے سید معراج شاہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے جب وہ متعلقہ تھانے پہنچے تو پولیس نے سیاسی دباؤ کے باعث نہ صرف رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیا بلکہ الٹا انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر تھانے سے باہر نکال دیا۔سید طالب حسین شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے پولیس نے بااثر ملزمان کی پشت پناہی کی، جس سے ان کا اعتماد مجروح ہوا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بااثر ملزمان کے خلاف فی الفور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔