سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز)پرانہ سکھر کی نصرت کالونی نمبر 5 کے
سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز)پرانہ سکھر کی نصرت کالونی نمبر 5 کے رہائشی اظہر علی نے اپنی موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعے پر پولیس کی مبینہ غفلت کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین اظہر علی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی موٹر سائیکل (ماڈل 2021، رجسٹریشن نمبر SMZ-1402، انجن نمبر 993393C اور چیچس نمبر CD718500) گزشتہ روز صبح تقریباً چار بجے گھر کے باہر سے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر تھانہ سی سیکشن کو دی گئی، تاہم پولیس نے حسبِ روایت سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔اظہر علی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنی قیمتی املاک کو غیر محفوظ تصور کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی فوری برآمدگی یقینی بنائی جائے اور ذمہ دار ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔