November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین۔زید۔دعا آن لاین نیوز۔۔۔)سکھر میونسپل کارپوریشن( مکی شاہ ٹائون )کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے گزشتہ روز نیو گوٹھ رحیم کالونی یوسی

IMG-20251001-WA0262

سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین۔زید۔دعا آن لاین نیوز۔۔۔)سکھر میونسپل کارپوریشن( مکی شاہ ٹائون )کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے گزشتہ روز نیو گوٹھ رحیم کالونی یوسی 8 کی مکین خاتون کی جانب سے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ادارے کے افسران و عملے ہمراہ پائپ لائن کی درستگی کے حوالے سے متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا اور خاتون اور انکے اہلخانہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ،اس موقع پر یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کی بے لوث عوامی خدمات کا سلسلہ جاری ہے اور علاقہ مکینوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز نیو گوٹھ رحیم کالونی کی مکین بیواہ خاتون مسمات نسیم نے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا کہ پانی کی لائن پھٹ جانے کی وجہ سے پانی انکے گھر میں داخل ہو جاتا ہے جو افسوس کی بات ہے تاہم یہ علاؤہ یوسی 9 میں نہیں اسکی حد بندی یوسی 8کو لگتی ہے لیکن ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کی بے لوث خدمات پر یقین رکھتے ہیں اس لئے از خود متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا اور انشاء اللہ اس خاتون کا مسئلہ بھی ہم ہی حل کرائینگے دوسری جانب بلدیاتی سہولیات فراہمی پر متاثرہ خاتون اور اہل علاقہ نے سکھر میونسپل کارپوریشن( مکی شاہ ٹائون )کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا ۔