November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔سید۔ غیر حسین زیدی دعا آناہین ۔یوش)شکارپور ضلع کے تعلقہ خانپور کی رہائشی خاتون مسمات ریحانہ شیخ زوجہ عبد الرحمان مصری نے شوہر کے ظلم و ستم کے خلاف سکھر پریس کلب کے

IMG-20251001-WA0261

سکھر (بیورورپورٹ۔سید۔ غیر حسین زیدی دعا آناہین ۔یوش)شکارپور ضلع کے تعلقہ خانپور کی رہائشی خاتون مسمات ریحانہ شیخ زوجہ عبد الرحمان مصری نے شوہر کے ظلم و ستم کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور انصاف و تحفظ کی اپیل کی۔مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کے والد نے اس کی شادی عبد الرحمان مصری سے کرائی تھی، مگر شادی کے بعد شوہر نے اسے بلاجواز تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اس کا الزام تھا کہ شوہر اسے جبراً بدکاری پر مجبور کرتا اور شراب نوشی کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا، جبکہ انکار کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتا اور بدترین تشدد کرتا رہا۔ریحانہ شیخ نے بتایا کہ شوہر کے مسلسل ظلم و ستم سے تنگ آ کر وہ گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئی اور انصاف و تحفظ کے حصول کے لیے سکھر پریس کلب پہنچی ہے۔متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور آئندہ کے لیے مکمل تحفظ دیا جائے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکے۔