سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی ایڈوکیٹ ہمایوں شیخ کی رہائش گاہ پر سندھ بار کونسل کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم
سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی
ایڈوکیٹ ہمایوں شیخ کی رہائش گاہ پر سندھ بار کونسل کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہوا، جس میں کراچی اور سکھر سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ بار کونسل وکلاء کا نمائندہ ادارہ ہے جو اس وقت سیاسی دباؤ اور سرکاری مفادات کی گرفت میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد اس ادارے کو آزاد کرانا اور اسے دوبارہ آئین و قانون کی بالادستی کا علمبردار بنانا ہے۔
شرکاء نے اعلان کیا کہ سندھ بار کونسل کو کسی سیاسی یا حکومتی دباؤ سے آزاد کرایا جائے گا اور وکلاء کی حقیقی نمائندگی کو بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ انصاف اور میرٹ کے لیے اعتماد کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بنیں۔
تقریب میں بیرسٹر صلاح الدین احمد، بیرسٹر حیدر امام رضوی، بیرسٹر حق نواز، غلام رسول، سید جعفر علی، ایڈوکیٹ شاہد، ایڈوکیٹ بلاول بلوچ،، شمس الدین، راشد سندھو، عبدالکریم، فرمان علی، ایڈوکیٹ ظہیر بابر اور ندیم لاشاری سمیت دیگر وکلاء شریک ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو سندھ کی ثقافت کی علامت ٹوپی اور اجرک پیش کی گئیں اس موقع پر شرکا نے ایذوکیٹ ہمایوں شیخ کی میزبانی اور ثقافتی مہمان نوازی کو سراہا،