خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعاانلاین نیوز ٹی وی کے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے شیخ پیر قبرستان، باغوچی والا: قرآن پاک کو آگ لگ
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعاانلاین نیوز ٹی وی کے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے شیخ پیر قبرستان، باغوچی والا: قرآن پاک کو آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ، ریلی کا اعلان
قبرستان شیخ پیر ، چاہ باغوچی والا موضع ملک واہن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم شخص نے قرآن پاک کو آگ لگا دی۔ اس واقعے سے اہل علاقہ شدید صدمے اور غصے میں ہیں اہل علاقہ اور تحریک لبیک کے کارکنان شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ کرم پور پہنچے اور قرآن پاک کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ذرائع کے مطابق، اہل علاقہ اور تحریک لبیک کے کارکنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعہ کو دن 11 بجے ابوبکر چوک کرم پور سے باغوچی والا تک ریلی کا اعلان کیا اور اہل علاقہ سے بھرپور شرکت کی اپیل کی تھانہ کرم پور پولیس نے مطلوب احمد ولد حاجی خان محمد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دار شخص کو جلد قانون کے مطابق سزا دی جائے گی پولیس نے اہل علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں تاکہ مجرم تک جلد پہنچا جا سکے