سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے ) ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد عفان نے کہا ہے کہ معذور بچوں کی خدمت کرنا صدقہ جاریہ ہے ۔انھیں سپیشل
سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے ) ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد عفان نے کہا ہے کہ معذور بچوں کی خدمت کرنا صدقہ جاریہ ہے ۔انھیں سپیشل بچے کہا جاتا ہے۔ ان کے ساتھ سپیشل سلوک بہت ضروری ہے۔ تاجدار ختم نبوت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بچوں سے بہت پیار کرتے تھے۔ اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ ان بچوں کی تربیت اپنا دینی اور قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں۔ اِن خیالات کا اظہار انھوں نے ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پروگرام دانش کدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، محمد آصف پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول فار دا بلائنڈز اقبال کالونی اور محترمہ نور العین، ایم فل سکالر قرة العین نے بھی اظہار خیال کیا۔ مولانا محمد عفان نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ ہمیں نسل نو کو سیرت طیبہ کے ہر پہلو کا ادراک کروانا چاہیے۔ محمد آصف نے کہا کہ اسپیشل بچے صلاحیتوں کے اعتبار سے کم نہیں ہیں۔ حکومت پنجاب ان کی بھرپور معاونت کر رہی ہے ۔اساتذہ کرام اور والدین کا فرض ہے کہ وہ مل جل کر ان بچوں کو اچھا شہری بنائیں۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ ہمارا آنے والا کل آج سے بہتر ہونا چاہیے۔ ہمیں اخوت ،مروت اور صبر و رضا کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ محترمہ قرةالعین نے اقوال زریں پیش کیے جب کہ نور العین نے بارگاہ رسالت ماب ﷺمیں گل ہائے نعت نچھاور کیے۔ یہ پروگرام محترمہ فریحہ کنول نے پیش کیا جبکہ وقار حیدر پروگرام انجینئر تھے۔