August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

رنگپوربگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

IMG-20250930-WA0349
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

رنگپوربگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ اس سے طلباء کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے خصوصی وزٹ کے دوران کیا ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم ،ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال اور ٹیچنگ سٹاف ادارہ ہذا بھی اس موقع پر موجود تھا ۔ ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای او نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں لہذا ان کی آبیاری کے لیے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر انہوں نے سکول ہذا کے جماعت ہفتم کے ہونہار طالب علم محمد فضیل کو مقابلہ حسن قرات میں سرگودھا ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی انعام سے بھی نوازا اور بچے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ فیض الحسن ملک اور ظہیر عباس بھٹی نے میں کیے جانے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے ہیڈماسٹر سے بریفنگ بھی لی۔ انہیں بتایا گیا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے سکول ہذا میں سولر سسٹم کی تنصیب عمل میں آ چکی ہے جبکہ بہت جلد بچوں کو پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹیشن پلانٹ بھی نصب کر دیا جائے گا ۔ جس پر ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای او نے سکول ہذا کے ٹیم ورک کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0