جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 154 اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 154 اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ، ڈرگ کنٹرولر خوشاب انوار ارشد ،ڈرگ انسپکٹر نوشہرہ حافظ عمران قائدآباد ،نورپور کے ڈرگ انسپکٹر عامر حفیظ اورکوالٹی ڈیکو سی سیکرٹری احمد خان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈرگ کنٹرولر خوشاب انوار ارشد اور چاروں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹر نے فارمیسیز کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں بارے میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو آگاہ کیا اور31کیسز ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے فارمیسیز مالکان کاموقف سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد کیسز ڈرگ کورٹ بھجوائے،16کیسز کو پراسیکیوٹر، 5 کیسزمیں وارننگ، 3 ڈی سیل 1 ریجکیٹ، متعدد کیسز آئندہ سماعت کے لیے مقرر ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈرگ کنٹرولر بورڈ انوار ارشد ودیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر چلنے والےمیڈیکل سٹور اور زائدالمیعاد ادویات بیچنے والے چھوٹے بڑے ویئر ہاوُسز ،کمپنیوں، فارمیسیز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھی جائیں کوئی سفارش یا دباوُ خاطر میں نہ لایا جائے ۔ ڈرگ انسپکٹرز ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں کے میڈیکل سٹورز ،دہہاتوں، گلی محلوں، چوک چوراہوں میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کریں یہ عناصر انسانیت کے دشمن ہیں انکو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔