August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)کنٹرول روم انچارج ملک محمد شکیل کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں گزشتہ ماہ ستمبر

IMG-20250930-WA0347
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)کنٹرول روم انچارج ملک محمد شکیل کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں گزشتہ ماہ ستمبر کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔کنٹرول روم انچارج ملک محمد شکیل نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 17562 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3392 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3395 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں422 روڈٹریفک کے حادثات، 2499 میڈیکل کی ایمرجنسیز،01 پانی میں ڈوبنے کی ایمرجنسی،12 آتشزدگی،48 کرائم اور410 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں۔ جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، چھت سے گر جانے وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو عملہ نے1040 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ2319 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔ پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق ملک محمد شکیل نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 304 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔۔۔۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0