انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی،ٹبہ سلطان پور کا سلاٹر ہاوس عرصہ رداز سے بند*۔
*انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی،ٹبہ سلطان پور کا سلاٹر ہاوس عرصہ رداز سے بند*۔
قصاب حضرات اپنے پرائیویٹ خفیہ مختلف پلاٹوں میں بیمار اور لاغر جانور ذبح کر کے بغیر ویٹرنری ڈاکٹر کی تصدیق اور مہر کے بڑے دھڑلے سے گوشت مارکیٹ میں فروخت کررھے ھیں۔
میلسی۔(محمدمختارسولگی) لاکھوں آبادی پر مشتمل میلسی کی سب تحصیل ٹبہ سلطان پور کا سلاٹر ہاوس تحصیل وضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث عرصہ رداز سے بند پڑا ہے، سلاٹر ہاوس بند رہنے ک وجہ سے قصاب حضرات اپنے خود ساختہ پرائیویٹ طور پر بناۓ گۓ خفیہ سلاٹر ہاٶسز جو مختلف پلاٹوں میں قاٸیم ہیں میں بیمار اور لاغر جانور ذبح کر کے بغیر ویٹرنری ڈاکٹر کی تصدیق اور مہر کے بڑے دھڑلے سے گوشت مارکیٹ میں فروخت کررھے ھیں . سرکاری سلاٹر ہاوس فعال نہ ہونے اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث مضر صحت گوشت کی فروخت عروج پر ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے . عرصہ دراز سے سلاٹر ہاوس کا فعال نہ ہونا تمام متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے، ناقص ،غیرمعیاری اور بیمار جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت سے شہر ٹبہ سلطان پور اور گردونواح میں مختلف اقسام کی موذی بیماریاں پھیل رہی ھیں،سلاٹر ہاٶس کے غیر فعال ہونے اور متعلقہ انتظامیہ کی غفلت کے نتیجے میں سلطان پور کی حدود سے گزشتہ ایک ہفتہ میں تقریباً 16 من مضر صحت بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت مختلف گاڑیوں میں سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیا، پکڑے گئے گوشت کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضر صحت اور خطرناک قرار دیدیا۔
اس وقت سلاٹر ہاوس ویران،کھنڈرات اور بھوت بنگلہ کا منظر پیش کررہا ھے، سرکاری سلاٹر ہاؤس کی اس عمارت کی چھتیں دروازے گیٹ کھڑکیاں دیواریں ٹوٹ چکی ہیں. شہر ٹبہ سلطان پور کے شہریوں اور سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ شہر ٹبہ سلطان پور میں عرصہ دراز سے بند سلاٹر ہاؤس،ذبح خانے کو فوری طور پر فنکشنل کیاجائے۔